انسائیکلوپیڈیا پاکستانی کا کے خالق سید قاسم محمود کی14ویں برسی کل منائی جائے گی

321
Syed Qasim Mahmood, creator of Encyclopedia Pakistania

ملتان۔ 30 مارچ (اے پی پی):نامور دانشور ،افسانہ نگار ،پبلشر اور” انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا“ کے خالق سید قاسم محمود کی14ویں برسی 31مارچ کو منائی جارہی ہے۔ سید قاسم محمود نے کتاب دوستی کے فروغ کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں۔

وہ17نومبر 1928ءکوضلع ہریانہ میں پیدا ہوئے 1946ءمیں میٹرک کے بعد انہوں نے ہمدرد دواخانہ دہلی میں حکیم سعید کے پاس ملازمت اختیار کی ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور آگئے اور محنت مزدوری کرتے رہے۔1950ءمیں انہیں پنجاب یونیورسٹی میں ملازمت مل گئی۔سید قاسم محمود نے اردوزبان و ادب اور کتاب کے فروغ کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں۔1970ءکے عشرے میں انہوں نے سائنس میگزین کا اجراءکیا اور قسط وار انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا کی اشاعت شروع کی۔

وہ شاہکار کے نام سے ہرماہ کم قیمت پر کتابیں بھی شائع کیا کرتے رہے۔31مارچ2010ءکو سید قاسم محمود گردوں کے عارضے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے