- Advertisement -
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس کے گلوبل اپ ڈیٹ کے دوران بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں قوانین کے استعمال کے ذریعے کشمیر سمیت دیگر جگہوں پر انسانی حقوق کے محافظوں اور آزاد صحافیوں کو ہراساں کرنے پر فکر مند ہوں جس کے نتیجے میں لوگوں کو نظربند کیاجارہا ہے اور شہری آزادی کم ہوتی جارہی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے منی پور میں تشدد اور نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے تیز رفتار کوششوں کا بھی مطالبہ کیا جو بات چیت، قیام امن اور انسانی حقوق پر مبنی ہونی چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568360
- Advertisement -