لاہور۔9جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق122 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک16774ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر42014ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،41568 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے39643درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
بجلی چوروں کو اب تک)62430953) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2431277974 (روپے) ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔گوالمنڈی کے علاقے میں کنکشن کو250000روپے،قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں کنکشن کو200000روپے،قلعہ گجر سنگھ کے ہی علاقے میں ایک اور کنکشن کو200000روپے اوراچھرہ کے علاقے میں ایک کنکشن کو200000روپے چارج کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 396کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،395بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے163درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ14ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3کمرشل اور393 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو386526 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت11795394 ) روپے )ہے۔ لیسکوچیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔