انسداد بجلی چوری مہم جاری ، 28ملزمان گرفتار

74
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران453ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے141ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے28کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 438ڈومیسٹک،14کمرشل اور1زرعی کنکشنزشامل تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو293540 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ27 لاکھ34 ہزار735روپے ہے۔