انسداد بجلی چوری مہم،گزشتہ 24 گھنٹوںمیں20 ملزمان گرفتار

86
LESCO

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 417ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے126 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ20کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل10 زرعی اور396 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ59ہزار758 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ22 لاکھ69 ہزار47 روپے ہے۔ ترجمان کیمطابق انسداد بجلی چوری مہم کو368روز مکمل ہوگئے ہیں،

اس دوران کل1 لاکھ34ہزار210ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ25 ہزار774 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار139 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک14 کروڑ62 لاکھ 79 ہزار479 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب24 کروڑ41 لاکھ52 ہزار390 روپے ہے۔