لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اعجاز چوہدری اور میاں محمود سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نو مئی کے جلا ئوگھیرا ئوسمیت مختلف الزامات کے تحت درج سات مقدمات کے جیل ٹرائل میں سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سماعت کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں سماعت3 مئی تک ملتوی کر دی،عدالت نے دیگر دو مقدمات کی سماعت7 مئی تک ملتوی کر دی،کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود کو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری مکمل کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماوں پر کارکنان کو نو مئی کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان ،گلبرگ ،سرور روڑ پولیس نے مقدمات درج ہیں اور پولیس نے ان مقدمات کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588975