- Advertisement -
لاہور۔10مئی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آٹھ فروری کو سڑک بلاک کرنے اور احتجاج کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کی کارکن و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج ہے، جس میں صنم جاوید پر احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کا الزام ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595355
- Advertisement -