14.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںانسداد عصمت دری خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،انسداد عصمت دری ایکٹ کی...

انسداد عصمت دری خصوصی کمیٹی کا اجلاس ،انسداد عصمت دری ایکٹ کی مجوزہ ترامیم پر غور

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):انسداد عصمت دری کی خصوصی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا جس میں انسداد عصمت دری ایکٹ کی مجوزہ ترامیم پر غور کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کے جنسی مجرموں کے رجسٹر (ایس او آر ) کے نفاذ کو بہتر بنانا ہے۔

ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اجلاس کی صدارت سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کی ۔کمیٹی نے متفقہ طور پر ایس او آر کو نافذ کرنے میں پولیس کے کردار کو بڑھانے اور جنسی مجرموں کے بہتر انتظام اور نگرانی کے لیے قانونی فریم ورک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

اس توسیع میں مختلف ایجنسیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا، خطرے کی مکمل تشخیص کے بعداور بین الاقوامی طریقوں سے ہم آہنگ ہونا شامل ہوگا۔ اس کا مقصد سزا یافتہ جنسی مجرموں کی طرف سے لاحق خطرات کی نگرانی، انتظام اور ان کو کم کرنے کے لیے زیادہ موثر نظام بنانا ہے۔

اراکین نے قانون نافذ کرنے والے اور پراسیکیوشن ایجنسیوں، جیل اور امیگریشن حکام سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ سٹیک ہولڈرز ایک مضبوط اور کثیر جہتی فریم ورک تیار کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے جس کا مقصد جنسی مجرموں کی نگرانی اور بحالی کو مضبوط کرنا، عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور دوبارہ ہونے والے جرائم کو کم کرنا ہے۔مجوزہ ترامیم اور سفارشات کو وزارت قانون و انصاف کو بھجوایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572555

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں