راولپنڈی ۔15نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران 732.385کلو گرا م منشیا ت186 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمدکرکے غیر ملکی سمیت 23ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی سے جاری تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے 7نومبرسے 13 نومبر کے دوران30ملک گیر کارروائیوں میں مجموعی طور پر 732.385کلو گرا م منشیا ت186 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمدکرکے ایک غیر ملکی سمیت 23ملزمان کو گرفتار کر کے 8 گاڑیا ں قبضہ میں لیں ۔
اے این ایف بلوچستان نے7کارروائیوں میں434.500کلومنشیات اور186لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا جن میں434.500کلوچرس اور 186لیٹر ممنوعہ کیمیکل شامل ہے ۔کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتارکر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
اے این ایف خیبرپختونخوا نے8کارروائیوں میں232.17کلو منشیات برآمد کر لیں۔ایک غیر ملکی سمیت2 ملزمان گرفتارکر کے 1گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ منشیات میں255 گرام ہیروئن اور 231.915کلو چرس شامل ہے۔اے این ایف سندھ نے5کاروائیوں کے دوران 55.75کلومنشیات برآمدکرکے7ملزمان کو گرفتار کیا اور 4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
برآمدہ منشیات میں6.440کلو ہیروئن ، 48.485کلو چرس اور 825گرام آئس شامل ہیں ۔ اے این ایف پنجاب نے5کارروائیوں میں7.065کلو منشیات برآمدکیں جن میں 1 کلو افیون, 3.825کلوچرس ، 690گرام آئس اور 1.550 کلو گرام بھنگ شامل ہیں۔کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار کئے گئے۔
اے این ایف ر ا ولپنڈی نے5کارروائیوں کے دوران 2.9کلومنشیات برآمدکرکے5ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ برآمدہ منشیات میں1.213کلو افیون ،904گرام ہیروئن ، 125گرام چرس اور 658گرام آئس شامل ہیں ۔ ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
C