انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں،ڈپٹی کمشنر

179
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

چنیوٹ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے2اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 2 اکتوبر سے 6اکتوبر تک جاری رہے گی اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ91 ہزار 119 بچوں کو حفاظتی قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلانے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔ اس ضمن میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے

،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ2 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں و خامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے،

ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضا نے ہدایت کی کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہٰذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے،

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے،اجلاس میں نمائندہ ڈبلیوایچ او، یونیسف، محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔