انسداد پولیومہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ16ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے

80

فیصل آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی۔مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ16ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے یو سی ایم اوز سے مہم پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی اور کہا کہ سامنے آنے والے بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔آئندہ ایام میں کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری اقدامات ہونے چاہیں۔انہوں نے پولیو ٹیموں سے ممکنہ انکاری کیسز کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں رہ کر انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر بس سٹینڈز سے کوئی بس/ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ سکولوں میں مائیکروپلان کے مطابق اہداف حاصل کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ موٹر وے انٹر چینجز،بازاروں،پارکوں ودیگر عوامی مقامات پر ٹیمیں موجود رہنی چاہیں۔گھروں سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے اقدامات پر بریفنگ لی اور کہا کہ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائیں۔ناقص پرفارمنس کے حامل یو سی ایم اوز اور پولیو ورکرز کے خلاف ایکشن سے آگاہ کریں۔

مسڈ چلڈرن کو ہر صورت کور کیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیارنے بریفنگ دی۔ڈی ایچ او،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ڈی ایچ اوز،علماء کرام،محکموں کے افسران،یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک تھے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سمیت سرکلر روڈ اور دیگر شاہرات پرستھراپنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ ورکرز کی ڈیوٹی پر موجودگی کو چیک کیااورکوڑا کرکٹ کو اٹھاکر تلف کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسی جگہ کوڑا نظر نہیں آنا چاہیے۔ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کیا جائے اور شہریوں کو صفائی میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔