- Advertisement -
منامہ ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) حال ہی میں خون کے کینسر کے موذی مرض سے نجات پانے والی ایک 13 سالہ بچی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنائی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ’کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی‘ 13 سالہ بچی شریفہ حقبانی نے شاہ سلمان کے دورہ قطر کے موقع پر امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔شریفہ الحقبانی کو یقین نہیں تھا کہ اس کی ملاقات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہوسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32589
- Advertisement -