30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی...

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی 17مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی

- Advertisement -

لاہور۔3مئی (اے پی پی):لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آٹھ فروری کو ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے الزام میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اس مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آٹھ فروری کو مقدمہ درج ہوا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ایوان عدل کے سامنے ریلی نکالی اور سڑک بلاک کی ،ریلی میں شامل کارکنان نے پولیس سے مزاحمت بھی کی، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان نے ریاست مخالف نعرے بازی کی۔ تھانہ اسلام پورہ نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں