اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں ’’پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل (بدھ کو) ہو گی۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔ سابق سیکرٹری خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود سمیت دیگر مقررین بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔