انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں5 ملین روپے کا چیک جمع کروادیا

133
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان

اسلام باد ۔30جولائی (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں5ملین روپے کا چیک جمع کروادیا ۔

وزارت خزانہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے صدر محمد علی لطیف نے اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے سیلاب و زلزلہ زدگان و دیگر قدرتی آفات کے لیے قائم وزیراعظم کے ریلیف فنڈ کے لیے 5 ملین روپے کا چیک وزیرخزانہ کو پیش کیا ۔