انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 38فیصد اضافہ

66
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبہ کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 38فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 38فیصد اضافہ سے 1.9ارب ڈالر تک بڑھ گئیں ۔

واضح رہے کہ مارچ 2021میں برآمدات سے 209 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم مارچ 2022 کے دوران برآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔