انویریکس ٹرافی 33 باسکٹ بال ٹورنامنٹ6میچوں کا فیصلہ

81

کراچی۔ 28 دسمبر (اے پی پی):انویریکس ٹرافی ہوگیا،ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے) کی اجازت اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ محمد اقبال میمن کی زیرسرپرستی انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کھیلے جارہے چوتھا انویریکس ٹرافی باسکٹ بال 3×3 ٹورنامنٹ میں مذید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں گونوگی کلب نے وائیپرز کلب کو 10-6، دوسرے میچ میں سول ٹائیگرز کلب نے جوگیرز کلب کو 12-8، تیسرے میچ میں وائیپرز کلب نے کراچی کولٹس کو 11-7، چوتھے میچ میں سول ٹائیگرز نے کراچی کولٹس کو 14-9، پانچویں میچ میں گونوگی کلب نے کراچی کولٹس کو 9-5 اور آخری میچ میں سول ٹائیگرز کلب نے وائیپرز کلب کو 15-11 سے شکست دے دی۔

کھیلے گئے میچوں میں حاجی محمد معاز، نبیل احمد، احسن خان، شایان مدنی، علی اسد، حمزہ علی، سلیم ملک اور محمد بن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچوں میں زاہد ملک، محمد اشرف، عامر شریف نے ریفریز جبکہ نعیم احمد، دانیال خان، راج کمار لکھوانی اور مائیکل ٹرنر نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔ میچوں کے آغاز پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زارہ زاہد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، سیکریٹری طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) جمعہ کو8:30 بجے شب کھیلا جائے گا۔