انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

197
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 44 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 04 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 37 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 06 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔۔