گوجرانوالہ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ منظرفرید نے کہا ہے کہ سپورٹس اورایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یوم دفاع کی مناسبت سے انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ 2023 کے تیسرے دن دو میچ کھیلے گئے، پہلا میچ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اور گورنمنٹ ہائی سکول گوندلانوالہ کے درمیان کھیلا گیا
،میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول گوندلانوالہ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی اورفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسرا میچ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول کے درمیان کھیلا گیا،جو قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول نے تین صفر سے جیت کرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
،فائنل میچ آج صبح 9بجے پیپلز کالونی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی ہو ں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387060