اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):انٹر نیشنل لیبر کانفرنس کے 111 ویں اجلاس کی جانب سے منظور کی جانے والی دستاویزات برائے اطلاع قومی اسمبلی کے سامنے پیش کردی گئیں۔
جمعرات کو وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے آئی ایل او کے دستور کے آرٹیکل 19 کی متقضیات کے مطابق انٹرنیشنل کانفرنس( جون 2023 )کے 111 ویں اجلاس کی جانب سے منظور کی جانے والی دستاویزات برائے اطلاع قومی اسمبلی کے سامنے رکھی۔