انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل 12 سے 14 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

119
پاکستانی زائرین خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو 12 سے 14 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

سیکرٹری جنرل ویلاسکو "انٹرنیشنل میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس” میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان آئی ایم او کو میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان آئی ایم او کے بانی رکن کے طور پر صاف سمندروں میں محفوظ اور موثر شپنگ کے آئی ایم او کے وژن کے لیے پرعزم ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان نے آئی ایم او کونسل میں پانچ ٹرموں تک خدمات انجام دی ہیں اور آئی ایم او کے مقاصد کو برقرار رکھنے میں مسلسل تعاون کیا ہے۔