23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںانٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے...

انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے زیر اہتمام جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں جاری میلہ مویشیاں کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد۔16جون (اے پی پی):انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے زیر اہتمام جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں جاری میلہ مویشیاں کا انعقاد کیا گیا ہے،انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے زیر اہتمام جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں جاری میلہ مویشیاں کے دوسرے دن قربانی کے جانوروں کے مقابلہ حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے نیزہ بازی سٹیڈیم کا رخ کیاجس میں ملک بھر سے لائے گئے اونٹ،بکرے اور بچھڑے اپنی خوبصورت ادائیں بکھیرتے ہوئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال،چیئرمین انٹومالوجی پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف،ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جعفر جسکانی،چیئر مین انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن چوہدری عطا محمد گجر،چوہدری اشرف گجر و دیگر کے ہمراہ مقابلہ جات میں شرکت کی،اس موقع پر خوبصورتی،وزن اور دودھ کے مقابلہ جات کروائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ان مقابلہ جات سے نہ صرف زیادہ دودھ اورگوشت کے حامل جانورو ں کی نسلوں کو پروان چڑھایا جا سکے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی معاشی حالت میں بہتری اور فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کے مابین رابطوں کو فروغ دے کر زراعت اور لائیو سٹاک سیکٹر کو سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر قمر بلال نے کہاکہ جامعہ زرعیہ زرعی ترقی کی امین کے طور پر کسان میلوں کے ذریعے کاشتکاروں کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے تحت اکیڈمیا اور انڈسٹری تعلقات کو مضبوط کر کے کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی زیر قیادت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہی ہے اور ان مقابلہ جات کا مقصد بہترین نسل کے زیادہ دودھ اور گوشت کے حامل جانوروں کے ذریعے غذائی استحکام کا حصول ممکن بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=369518

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں