- Advertisement -
ریاض۔23اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انٹری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد روانگی میں تاخیر کرنے والے کسی بھی غیر ملکی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ، چھ ماہ تک قید اور ملک بدر کیا جائے گا۔
گلف نیوز کے مطابق وزارت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وزٹ ویزے کے حامل افراد حج کرنے کے حقدار نہیں ، تمام تارکین وطن اور زائرین اپنے ویزوں کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کریں اور قانونی نتائج سے بچنے کے لیے ملک سے بروقت روانگی کو یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ نے مملکت میں نافذ حج اور عمرہ کے ضوابط اور ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586194
- Advertisement -