واشنگٹن ۔ 5 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے متعلق سے اپنے ہی ملک کے انٹیلی جینس اداروں کی جائزہ رپورٹوں کے بارے میں موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی اس کے بارے میں کوئی مثبت رپورٹ پیش کی جائے گی تو میں اپنی مرضی کے مطابق عمل کروں گا۔سی بی ایس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کے بارے میں امریکی انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ پر تازہ موقف اختیار کیا۔ فیس دی نیشن کی میزبان مارگریٹ برینن کے اس سوال کے جواب میں کہ ” کیا آپ کو ایران کے بارے میں امریکی انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹوں پر اعتماد ہے، ٹرمپ نے کہا کہ میں اپنے مقرر کردہ انٹیلی جینس عہدیداروں پر بھروسہ کرتا ہوں، لیکن میرا موقف یہ ہے کہ اگر میرے انٹیلی جینس عہدیدار یہ کہیں کہ ایران بہترین کنڈر گارڈن ہے ہے، تو میں ان کا سو فی صد مخالف ہوں۔