انچارج سی آئی اے رحیم یارخان کے سوئیزر لینڈ کے 2مرد اور جرمنی کی ایک  خاتون سیاح کو پر تکلف کھانے اور روائتی اجرک کے تحائف پیشن

67
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

رحیم یارخان۔ 01 فروری (اے پی پی):انچارج سی آئی اے ملک سلیم درگھ نے سوئیزر لینڈ کے دو مرد اور جرمنی کی ایک  خاتون سیاح کو پر تکلف کھانے اور روائتی اجرک کے تحائف پیش کیے، پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں نے پولیس کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ٹور کے ان لمحات کو یاد گار قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئیزر لینڈ کے اوبرڈوبرفیلکس، مولر لوکاس اور جرمنی کی برنسیٹیٹر لورا لنڈ سیاحت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور سائیکلوں پر پاکستان کے شہر سے شہر کی سیاحت کرتے ہوئے جب پولیس چیک پوسٹ کوٹسبزل پہنچے پولیس نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،

ایس او پی کے مطابق سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ان کی توازو کی، پولیس کی خوش اخلاقی اور مہان نوازی سے متاثر ہو کر سیاحوں نے پولیس کے پاس رات کا پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے پاس تھانہ میں رکنے کی خواہش کی، جس پر پولیس نے اے ایس پی صادق آباد بنگل خان بگٹی کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے سرکل صادق آباد ملک محمد سلیم درگھ اور ٹیم نے رہائشی انتظامات کیے،

صبح روانگی کے موقع پر پولیس نے مہمان سیاحوں کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے، غیرملکی سائیکلسٹس نے پولیس کی خوش اخلاقی، مہمان نوازی اور قدر دانی پر پولیس خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔