سرگودھا۔30مئی (اے پی پی):انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان کی میانوالی کھلی کچہری،وفاقی محکموں کے خلاف 41 رجسٹر ڈ عوامی شکایات کا ازالہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے فیسکو، سوئی گیس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، ریلوے، ای او بی آئی اور دیگر وفاقی محکموں کے خلاف رجسٹر ڈ عوامی شکایات کی سماعت کی اور موقع پر ان کو حل کیا۔
انہوں موقع پر آنے والے سائلین سے شکایات کی درخواستیں وصول کیئں۔اس موقع پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کا موٹو انصاف آپ کی دہلیز پرہے۔ انہوں کہا کہ ہم ہر ماہ دُور درازکے اضلاع میں جاکر لوگوں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کررہیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محتسب کا ادارہ عوام کا وکیل ہے جو60 دن کے اندر اندر عوامی شکایت کا فیصلہ کرتا ہے اور جو لوگ محتسب آفس نہیں آسکتے ان کی سہولت کے پیش ِنظر ایسے سائلین کی شکایات بذریعہ ٹیلی فون سنی جاتی ہیں۔