سرگودھا ۔1جون (اے پی پی):انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھاکے مشتاق احمد اعوان نے سالٹ مائینز کالاباغ (میانوالی) کادورہ کیا اورپراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے نمک کی کانوں میں جا کر کام کا جائزہ لیا۔
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی انتظامیہ اور مائنز ٹھیکیداروں کی جانب سے مزدوروں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ لی اور انہیں بتایا کہ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم جو اجرت طے کی ہے اس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے۔