برازیلیہ ۔ 06 نومبر (اے پی پی) فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ میں جمعرات کو مزید چار پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 18 واں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں، میگا ایونٹ میں آج جمعرات کو چار پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جاپان اور میکسیکو کی انڈر 17 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ سپین اور سینیگال کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں میزبان برازیل اور چلی جبکہ چوتھے میچ میں فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔