- Advertisement -
سنگاپور ۔ 24جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ایشیا انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نیپال نے ملائیشیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ملائیشیا کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.1 اوورز میں 89 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ لیماچین نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 13 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں نیپال یوتھ نے ہدف 22.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روہیت کمار نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63391
- Advertisement -