انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان کی گروپ سی میں مسلسل دوسری فتح،افغانستان کو 24 رنز سے ہرا کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی

96

ٹرینیڈاڈ۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان افغانستان کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے اپنے گروپ سی کے دوسرے میچ میں 24 رنز سے شکست دے کرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان کی یہ گروپ سی میں مسلسل دوسری فتح ہے۔عبد الفصیح68،محمد شہزاد 43 اور معاز صداقت ناقابل شکست 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

معاز صداقت کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، اوپنر حسیب اللہ خان کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد محمد شہزاد اور عبدالفصیح نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 60 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

عبد الفصیح68،محمد شہزاد 43 اور معاز صداقت ناقابل شکست 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اظہار الحق نوید نے تین جبکہ نور احمد اور نوید زدران نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بناسکی ، پاکستان نے افغانستان کو 24 رنز سے شکست دے کر گروپ سی میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی،

اس فتح کے ساتھ پاکستان اپنے گروپ سی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔بلال سیدی 42 اور اعجاز احمد 39 رنز بناسکے۔ پاکستان کی طرف سے اویس علی نے 3 اور کپتان قاسم اکرم نے 2 جبکہ معاز صداقت نے ایک کھلاڑی میدان بدر کئے۔ معاز صداقت کو شاندار آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔