23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانڈسٹریل اسٹیٹ فلائی اوور20جون تک عوام کے لئے کھول دیاجائے گا

انڈسٹریل اسٹیٹ فلائی اوور20جون تک عوام کے لئے کھول دیاجائے گا

- Advertisement -

ملتان۔ 11 جون (اے پی پی):انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان کے قریب بزدار حکومت میں شروع ہونے والا فلائی اوور 20جون تک عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔اس فلائی اوور کے فعال ہونے سے نہ صرف یہ کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیزہوں گے بلکہ عوام کودرپیش مشکلات بھی دورہوجائیں گی ۔یہ فلائی اوورانڈسٹریل اسٹیٹ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پرہے ۔

فلائی اوور کی تکمیل کے بعد مظفر گڑھ ،ڈیرہ غازیخان اورراجن پورجانے والے شہریوں کے لئے بھی آسانی پیداہوگی ۔اس سے پہلے پھاٹک کے قریب ریلوے کراسنگ پرپھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی تھی اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی تھیں۔مسلم لیگ ن کےرہنما ہارون انجم نےاے پی پی سےبات چیت کرتےہوئےبتایاکہ اس فلائی اوورپرکام کاآغازدوسال قبل کیاگیاتھااوراسکاپہلا سنگ بنیا د سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکھاتھامگرفلائی اوورکے فنڈزجاری نہ کئے جاسکے اورکام کی رفتارانتہائی سست رہی۔مریم نوازصاحبہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس فلائی اوور کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

- Advertisement -

ان کی وزارت اعلیٰ کے ابتدائی سودنوں میں فلائی اوور کا70فیصدکام مکمل ہوچکاہے اورتکمیل کے بعد وہ اس کے افتتاح کے لئےخود ملتان آئیں گی ۔ تعمیراتی کمپنی کے اہلکار بابرشہزادکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نہ صرف کام کی رفتارتیز کی گئی بلکہ تعمیراتی میٹریل پربھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474944

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں