انڈونیشیا میں 5.4کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

57
Earthquake
Earthquake

جکارتہ ۔25اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں 5.4کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا انڈونیشیاکے شہر کوالو سے 74کلومیٹردورکے فاصلے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 8.009 ڈگری جنوب طول بلد اور 107.9679 ڈگری مشرق طول البلد میں سطح زمین سے 57.11کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔