جکارتہ۔ 23 دسمبر (اے پی پی)انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک اور 650 زخمی ہو گئے ہیں۔انڈونیشیا کے خبررساں ادارے کے مطابق آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک اور 650 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ سونامی کے بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔