انڈونیشیا کے جزیرہ سمارٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ

86
Earthquake
Earthquake

جکارتہ۔1نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرہ سمارٹرا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ،تاہم فوری طور کسی جانی و مالی نقصان اور سونامی وارننگ جاری کیئے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سماٹرا میں پیر کو محسوس کیئے جانے والی زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز سینا بنگ قصبے سے 255کلو میٹر دور جنوب میں سمندری علاقہ تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی چھ کلو میٹر تھی۔