انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں 7.3شدت کے زلزلے سے ایک شخص جاںبحق، سینکڑوں زخمی

88

جکارتہ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکٹر سکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میںآنے والے 7.3 شدت کے زلزلے نے 165کلومیٹر کا ایریا متاثر کیا،جنوبی ہلمیرہ کے علاقے میں زلزلے سے 165 گھر تباہ ہوئے جبکہ ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انڈونیشیا کے محکمہ ماحولیات کے مطابق آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی جاری رہے گا جبکہ سرکاری اداروں نے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔