انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 23 رنز سے شکست دے دی

91

بنگلور۔15اپریل (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 23 رنز سے شکست دے دی ، گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 20ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ، ویرات کوہلی نے 50 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، دہلی کی طرف سے مچل مارش اور کلدیپ یادیو نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ،

دہلی کیپیٹلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ، منیش پانڈے نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ، بنگلور کی طرف سے وجے کمار ویشک نے تین اور محمد سراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔