انڈین پریمیئر لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ (کل) ہو گا

199
IPL

ممبئی۔1اپریل (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مزید دو میچوں کا فیصلہکل(اتوار کو ) ہو گا۔پہلے میچ میں سن رائزرز حیدر آباد اور راجستھان رائلز جبکہ دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔

اتوار کے روز پہلا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور راجستھان رائلز کے مابین راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سن رائزرز کو بھونیشور کمار اور راجستھان رائلز کو سنجو سیمسن لیڈ کریں گے، اسی روز دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں پنجہ آزما ہوں گی، بنگلور کو فاف ڈوپلیسی لیڈ کریں گے جبکہ ممبئی کی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔