انڈین پریمیئر لیگ میں (منگل) اور (بدھ) ایک ایک میچ کھیلا جائے گا

73

راجکوٹ ۔ 17 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں منگل اور بدھ کو ایک ایک میچ کھیلا جائے گا۔ انڈین پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں راجکوٹ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ لیگ میں بدھ کو بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 21 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔