کانپور ۔9 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) بدھ کو واحد میچ کھیلا جائیگا جس میں گجرات لائنز اور دہی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں کانپور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل ٹین کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں (کل) گجرات لائنز اور دہی ڈیئر ڈیولز کے درمیان میچ کانپور میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں جمعرات کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا، جس میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔