انڈین پریمیئر لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

99
Indian Premier League

چنائی۔5مئی (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کے 16 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔

آئی پی ایل میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں مدمقابل ہوں گی۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم 10میچز کھیل چکی ہیں اور وہ پانچ میچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے جبکہ ممبئی انڈینز کی ٹیم 9 میچز کھیل چکی ہے اور وہ بھی پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

ممبئی انڈینز کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ چنائی سپر کنگز کو مہندرا سنگھ دھونی لیڈ کر رہے ہیں۔ لیگ کا 50واں میچ دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور دہلی کیپٹلز کی ٹیم 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔

دہلی کیپٹلز کو ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کو فاف ڈو پلیسی لیڈ کر رہے ہیں۔