24.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ،نیو کیسل یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو...

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ،نیو کیسل یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔11مارچ (اے پی پی):نیو کیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے۔برونو گیماریس نے میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ نیو کیسل یونائیٹڈ کی جانب سے برونو گیماریس نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں اپنی بھرپور کوشش کے باوجود گول سکور نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 70 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ۔ آرسنل کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹ51 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570976

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں