لندن۔2نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں 5نومبر کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔
انگلش پریمیئر لیگ میں 5 نومبر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور بورنمائتھ کی ٹیمیں لیڈز کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،
تیسرے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں نوٹنگھم شائر کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ وولور ہیمپٹن اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ اسی روز کا پانچواں میچ ایورٹن اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان لیورپول میں کھیلا جائے گا۔