انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور لیڈز یونائیٹڈ نے میچز جیت لئے

117

لندن۔5اپریل (اے پی پی): مانچسٹر نے انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا،برائٹن اینڈ ہوو البیون اور لیڈز یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آسٹن ولا نے لیسٹر سٹی ،برائٹن اینڈ ہوو البیون نے بورن مائوتھ اور لیڈز یونائیٹڈ نے ناٹنگھم فاریسٹ کو شکست دی ۔ ای پی ایل کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں ۔ کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آسٹن ولا نے سخت مقابلے کے بعد لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ برٹرینڈ اورواٹکنز نے ایک ایک گول سکور کر کے آسٹن ولا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔لیسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول بارنس نے سکور کیا۔وائٹلٹی سٹیڈیم، بورنموتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے بورن مائوتھ کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ایوان فرگوسن اور جولیو اینسیسو نے ایک ایک گول کر کے برائٹن اینڈ ہوو البیون کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایلنڈ روڈ، لیڈ ز میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ نے سخت مقابلے کے بعد ناٹنگھم فاریسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ لیڈز یونائیٹڈ کی طرف سے جیک ہیریسن اورلوئس سینسٹیرانے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ناٹنگھم فاریسٹ کی طرف سے واحد گول اورل منگلا نے سکور کیا۔ \932