انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ(کل) ہوگا

161
پریمیئر لیگ،چیلسی،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔22ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں کل( ہفتہ کو) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا،

دوسرے میچ میں لوٹن ٹائون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ناٹنگھم فاریسٹ کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا اور چوتھا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔