33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ، مڈلزبرگ نے ہل سٹی فٹ بال ٹیم کو سخت...

انگلش پریمیئر لیگ، مڈلزبرگ نے ہل سٹی فٹ بال ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) مڈلزبرگ فٹ بال ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں ہل سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا، گاسٹن رامیرز نے واحد گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ گاسٹن رامیرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 60 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کو کامیابی دلائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو دفاعی کھیل کی وجہ سے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیابی نہیں کرسکی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32281

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں