27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،آرسنل اور وولور ہیمپٹن نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل اور وولور ہیمپٹن نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

لندن۔6دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل نے لیوٹن کو اور وولور ہیمپٹن نے برنلے کو شکست دے دی، یہ آرسنل کی لیگ میں گیارہویں فتح ہےجبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ لیوٹن ٹائون اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کےآغاز سے ہی لیوٹن ٹائون کی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔

گیبریل مارٹینیلی نے میچ کے 20 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹائون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو لیوٹن ٹائون کے گبریل اوشو نے ٹھیک پانچ منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ آرسنل کے گبرائیل جیسس نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر لیوٹن ٹائون کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی آرسنل کی ٹیم کو لیوٹن ٹائون کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ میں لیوٹن ٹائون کے ایلیا ادیبائو نے ایک گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔

- Advertisement -

لیوٹن ٹائون کے راس بارکلی نے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 2-3 کی برتری دلا دی۔آرسنل کے کائی ہاورٹز نے میچ کے 60 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔سخت مقابلے کے بعد آرسنل کے ڈیکلن رائس نے میچ کے آخری لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول کر نہ صرف اپنی ٹیم کو 3-4 گول کی برتری دلائی بلکہ فتح بھی دلا دی۔ ادھر مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے برنلے کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔

وولور ہیمپٹن کی طرف سے واحد گول ہی چن ہوانگ نے میچ کے 42 ویں منٹ میں سکور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ اب تک 15 میچز میں سے پانچ جیت چکی ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں سے 12 نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں