انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ اور نیوکیسل یونائیٹڈنے اپنے میچز جیت لئے

134
English Premier League
English Premier League

لندن۔11نومبر (اے پی پی):لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹن ولا کو 0-2 گول سے ہرا دیا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو 0-3 گول سے ہرا دیا جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ نے ناٹنگھم فارسٹ کو 1-3 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اینفیلڈ ،لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹن ولا کو 0-2 گول سے ہرا دیا،لیورپول کی جانب سے ڈارون نونیز اورمحمد صلاح نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹن ولا کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔یہ لیورپول کی لیگ میں نویں فتح ہے اور اس فتح نے لیورپول کی ٹیم کو ایک مرتبہ پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیاہے۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو بآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ برونو فرنینڈس،وکٹر کرسٹینسن اور الیجینڈرو گارناچونے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لیسٹر سٹی کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔ٹوٹنہم ہاٹ پور اسٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

الیگزینڈر اسک ،جوئلٹن اور ہاروی بارنس نے ایک ایک گول کر کے نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ناٹنگھم فارسٹ کی جانب سے واحد گول مریلو نے سکور کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 28 پوائنٹس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چیلسی کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔