37.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،لیورپول،وولور ہیمپٹن اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول،وولور ہیمپٹن اور نیوکیسل یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

- Advertisement -

لندن۔14اپریل (اے پی پی):لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-2گول سے ہرا دیا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو دو کےمقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا ۔ایک اور میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔اینفلیڈ ،لیورپول ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیورپول اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیورپول کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔

لوئس ڈیاز اور ورجل وین ڈجک نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم فلہم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی جانب سے واحد گول اینڈریو رابرٹسن نے گول سکور کیا۔مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں جس میں وولور ہیمپٹن نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 2-4 گول سے ہرا دیا۔ ریان عط نوری،ڈیجڈ اسپینس،جورجن سٹرینڈلارسن اور میتھیس کونہاایک،ایک گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم وولور ہیمپٹن کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

ٹوٹنہم ہاٹ پورکی جانب سے میتھیس ٹیل اوررچرلیسن نے ایک،ایک گول کیا۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلے گئے میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈکو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔نیو کیسل یونائیٹڈ کے طرف سے ہاروی بارنس نے 2 جبکہ سینڈرو ٹونالی اور برونو گیماریس نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں