34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فارسٹ نے نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو1-2 گول سے...

انگلش پریمیئر لیگ،ناٹنگھم فارسٹ نے نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو1-2 گول سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔22اپریل (اے پی پی):ناٹنگھم فارسٹ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ ناٹنگھم فارسٹ کی ای پی ایل میں 18ویں فتح ہے۔ایلیٹ اینڈرسن اور کرس ووڈنے ایک، ایک گول کر کے ناٹنگھم فارسٹ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ٹوٹنہم ہاٹ پور اسٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ناٹنگھم فارسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔

- Advertisement -

ناٹنگھم فارسٹ کی جانب سے ایلیٹ اینڈرسن اور کرس ووڈنے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کی طرف سے میچ میں واحد گول رچرلیسن نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں