برمنگھم۔2ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو )برمنگھم میں کھیلا جائے گا ، انگلینڈ کو 4 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ،
میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 95 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 5 ستمبر کو نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا ، ٹی 20 سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 4 ون ڈے میچوں کی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہو گی۔